حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ چندا نگر میں ایک ظالم شخص نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے بشمول ساس اور بیوی کا قتل کردیا ۔ اس سنسنی خیز قتل کا انکشاف دو روز بعد ہوا جب مکان مالک نے مکان میں خاموشی دیکھ کر دروازہ تڑوایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندا نگر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے شام کے اوقات اس ظالم کو گرفتار کرلیا ۔ تاہم قتل کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مدھو نے اس کی بیوی 30 سالہ اپرنا ساس 55 سالہ جیہ لکشمی اور بیٹی 5 سالہ کارتیکا کا قتل کردیا ۔ یہ خاندان چندانگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 10 سال قبل یہ لوگ حیدرآباد منتقل ہوئے تھے اور دونوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ خاتون ایرنا بجاج الکٹرانکس میں ملازمت کرتی تھی ۔ جبکہ مدھو سیل فون کی دوکان میں ملازم تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ساس اور بیٹی کو زہر دینے کے بعد مدھو نے اس کی بیوی اپرنا کے سر پر وزنی نشتر سے وار کرتے ہوئے ہلاک کردیا اور مکان کو بند کرکے افرار اختیار کرلی ۔ پولیس چندا نگر مصروف تحقیقات ہے ۔