شمس آباد۔/2اپریل،( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے تین خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.5کروڑ روپئے مالیتی سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح سنگاپور سے ٹائیگر ایرویز فلائیٹ نمبر9G2624 کے ذریعہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تین خواتین آئیں ان کی تلاشی لینے پر ان کے کمر میں پٹے بندھے ہوئے تھے جس کی مکمل جانچ کرنے پر تینوں خواتین کے پاس سے جملہ 5.154کیلو سونا جس کی مالیت 1.5کروڑ روپئے ضبط کرلیا گیا۔ کسٹمس عہدیداروں نے تینوں خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔