واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردغان ہی وہ واحد شخص ہیں جو داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے فون کر کے ترک صدر اردغان سے بات چیت کی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنا کام کرچکے ہیں اب شام آپ کے حوالے ہے اور اب آپ ہی داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ طیب اردغان نے ٹرمپ سے کہا کہ ہم شام میں داعش کا خاتمہ ضرور کریں گے ۔
ہم نے پہلے بھی یہ کام کیا ہے او رجب تک امریکہ کی لاجسٹسک سپورٹ ساتھ ہے ہم ادعش کا خاتمہ کرسکتے ۔
ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملک کے فوجی ، سفارتی او ردیگر حکام کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق کیاہے تا کہ طاقت کاخلا پیدا ہونے سے روکا جاسکے ۔