طلبہ کو ہر شعبہ میں سبقت حاصل کرنے کا مشورہ

عادل آباد31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر،انجینئربننے کا مشورہ ضلع ایس پی مسٹر بھوپال نے دیا۔ موصوف مستقر عادل آباد کے پولیس ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ تقریب کے دوران مخاطب تھے جبکہ اس موقع پر سال گذشتہ انٹر میڈیٹ، ڈگری امتحانات کے دوران بغیر تعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے زائد نشانات حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات 147 میں 6.67 لاکھ روپئے ان کی ہمت افزائی کی غرض فراہم کئے گئے۔ 90,80,70فیصد نشانات حاصل کرنے والے 147 طلباء و طالبات میں بالترتیب پانچ ہزار، چار ہزار اور تین ہزار روپیوں کے چیک تقسیم کئے گئے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں سبقت حاصل کرنے کیلئے معیاری تعلیم کو ضلع ایس پی نے لازمی قرار دیا ۔

ایک علحدہ تقریب میں ضلع ایس پی مسٹر جی بھوپال نے پولیس عملہ کواپنے رویہ میں تبدیلی لاتے ہوئے انسانی زمرے کے تحت عوام کی خدمات کرنے کا مشورہ دیا۔ ضلع ایس پی پولیس عہدیداروں کے ایک روزہ تربیتی اجلاس منیجمنٹ کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جدید طرز کی تبدیلیںا پائی جارہی ہیں جس کے تحت کرائم کنٹرول ٹاکینگ نٹ ورکس سسٹم CTNSکے تعلق سے مستقر عادلآباد کے پولیس ہیڈ کوارٹرس میں معلومات فراہم کررہے تھے۔ ملک اور قوم کی خدمات کرنے کیلئے عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر پولیس عہدیداروں سے خواہش کی گئی۔ اس اجلاس میں او ایس ڈی پناساریڈی اوٹنور اے ایس پی ڈی ایس پیز میں محترمہ کے لتا مادھوری، مدھوکر ریڈی،سریشبابو، ایشور راو ، پروفیسر مسٹر ڈی مرلی دھر، رتناپرساد بھی موجود تھے۔