طلبہ کو سخت محنت کرنے کا مشورہ

شاہ آباد(ضلع گلبرگہ) ۔18فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلبہ سخت محنت کے ذریعہ تعلیم حاصل کر کے زندگی کو کامیابی ہمکنار کرلیں ‘ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی چنچولی ڈاکٹر اومیش جادھو نے کیا ۔ وہ ایچ کے ایس سوسائٹی کے زیراہتمام چلائے جانے والے سی پی پاٹل آرٹس ‘ سائنس اینڈ کامرس پی یو کالج کے سالانہ جلسے سے اختتامی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے طلبہ کو سخت محنت کرنے کی تلقین کی ۔ پروگرام میں گلبرگہ شریف این وی ڈگری کالج کے موظف پرنسپل سوامی راؤ کلکرنی نے بھی خطاب کیا ۔ سی پی پاٹل کالج کے پرنسپل پروفسیر جی جی گوڈپا گوڑ نے تقریب کی صدارت کی اور خطاب کیا ۔