میدک 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلباء کو چاہئے کہ اپنی تعلیمی فیلڈ میں ترقی کے ساتھ سماجی خدمات کا بھی جذبہ پیدا کریں۔ تعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے بڑْ بڑے عہدوں پر فائز ہوں اچھے سائنٹسٹ بھی بنیں لیکن ریاست و ملک کی ترقی اور اپنا کام روشن کرنے کیلئے سماجی خدمات کو فوقیت دیں۔ طلباء میں سماجی خدمات کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے اساتذہ بھی اپنے پیشہ تدریس کے علاوہ طلباء کو سنواریں ۔ چیر مین ایم ایل سی ہاوز مسٹر سوامی گوڑ میدک کے رائل ڈگری کالج میں منعقدہ سہ روزہ سائنس فیر تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان مشورہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں انسان صرف اپنی ہی فکر کرتا ہے انسان کو چاہئے کہ آس پاس کی بھی فکر کریں۔ مسٹر سوامی گوڑ نے صلع میدک کے سائنس فیر میں غیر سرکاری مدارس کے مقابلل میں سرکاری مدارس کے طلباء کا بہترین مظاہری کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کا تعلق سائنس سے بہت گہرہ ہوتا ہے۔ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے طلباء میں سائنسی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ مسٹر سوامی گوڑ نے کہا کہ سائنس فیر میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلباء کے پراجکٹس کو رویندرا بھارتی میں بھی مظاہرہ کرنے کا موقع دینا چاہئے ۔ انہوں نے طلباء کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ 29 ستمبر کو ضلع ورنگل میں منعقد شدنی ریاستی سطح کے سائنس فیر میں ضلع میدک کا مقام اونچا کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے سی آر کو خوش کریں کیونکہ وزیر اعلی کا تعلق ضلع میدک سے ہے ۔ مقامی ایم ایل اے ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ضلع میدک میں سائنس ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ تا کہ طلباء کو سائنس فیر کے موقع پر پراجکٹس کی تیاری میں آسانی ہو۔ ڈی ای او ضلع میدک مسٹر اے راجیشور راو نے کہا کہ سائنس فر میں ضلعمیدک کے 124 سرکاری وغیر سرکاری مدارس سے قریب 700 طلباء نے سائنس فیر میں حصہ لیا جس میں 75 طلباء کے پراجکٹس کو 22 ستمبر کو منعقد شدنی ریاست کے سائنس فیر میں حصہ لینے کیلئے منتخب کیا گیا ہے یہ سائنس فیر ضلع ورنگل میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ رانل ڈگری کالج کے منیجمنٹ چیر مین ڈاکٹر جی سریندرا سائنس فیر پروگرامس کو 3 دنں سے 5 دنوں تک منعقد کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آئندہ سال بھی ضلع میدک کا سائنس فیر میدک ٹاون میںمنعقد کرنے پر اپنی جانب سے ایک لاکھ روپئے عطیہ دینے کا وعدہ کیا ۔ ریاستی سطح پر مظاہرہ کرنے کیلئے منتخب طلباء میں مستقر میدک کے وی پرینکا گیتا ہائی اسکول سی سائی وشال شیوا سائی پبلک اسکول وی ورشاہ سدھارتھ ماڈل اسکول، سوشیلا پال ڈان باسکو ایچ سائی تیجا یو پی ایس ،ماگا پور کے علاوہ ثمرین سلطانہ نارائن کھیڑ مسکان بیگم ظہیر آباد ، امہ سلطانہ سدی پیٹ، سیدہ جویریہ ظہیر آباد بھی شامل ہے۔ اس پروگرام سے صدر نشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ آر ڈی او میدک محترمہ ونجا دیوی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی اوز میدک، جوگی پیٹ، سدی پیٹ، سنگاریڈی وائس چیر مین بلدیہ پرنسپل ڈائٹ رمیش یادو، راگی اشوک ، بلدی کونسلرس مایا ملیشم ،چندرا ملک کے علاوہ ایم ای او کلچرم نیلاکنٹم ، ام ای او میدک مسٹر نریش رکن زیڈ پی ٹی سی لاونیا ریڈی کے علاوہ ضلع میدک مدارس کے ہیڈ ماسٹروں ،اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ آخر میں منتخب طلباء میں مومنٹوز اور توصیف نامہ کی تقسیم عمل میں آئی۔