بیدر 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہاسٹل سہولت دستیاب نہ ہونے والے 50 ہزار طلباء کیلئے اس سال ودیا سری اسکیم کے تحت مالی مدد فراہم کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر سوشیل ویلفیر مسٹر ایچ انجینا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 20 ہزار طلباء میں ماہانہ 1500 روپئے دیئے گئے تھے اور جملہ 30 کرور روپئے خرچ ہوئے تھے ۔ اس سال 50 ہزار طلباء کیلئے 75 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے ۔ میٹرک کے بعد 1.25 لاکھ طلباء کو ہاسٹل میں داخلے حاصل ہوا ہے جن طلباء کو ہاسٹل میں داخلہ نہیں ملا انہیں ہر ماہ 1500 روپئے ان کے بینک اکاونٹ میں جمع کئے جاتے ہیں۔ وزیر سوشیل ویلفیر نے بتایا کہ میٹرک کے بعد کے اقلیتی طلباء کی فیس دوبارہ واپس کرنے کیلئے 20 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ سال 2013-14 کی فیس ہی محکمہ کی جانب سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سال 2014-154 سے محکمہ اقلیتی بہبود کے توسط سے ہی فیس واپس ادا کی جائے گی۔