شاہ آباد۔ /5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہاگرگہ ( گلبرگہ ) کے قریب دوپہر دو بجے کھنی میں ٹہرے پانی کی جھیل میں سٹی پی یو کالج کے طالب علم محمد افروزغرق ہونے کا المناک واقعہ پیش آیا۔ طالب علم اپنے دوستوں کے ہمراہ گیا ہوا تھا پیر پھسل کر پانی میں گر پڑا اور غرق آب ہوگیا۔ غرقابی کے بعد کئی گھنٹوں تک پولیس نعش کو باہر نکالنے کی کوشش کرتی رہی تاہم رات دیر گئے تک نعش دستیاب ہوئی۔ اسی دوران شیخ قیام الدین جنیدی ( وہاج بابا) نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محمد افروز ( آفتاب احمد ) کے لواحقین کو 25 لاکھ روپیوں کی امداد دی جائے اور اس کھنی کو فوراً بند کردیا جائے۔