حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) ایک پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر اے شنکر کو حراست میں لیا گیا کیونکہ بتایا جاتا ہے کہ اس نے 9 سالہ طالب علم کو ہوم ورک کی عدم تکمیل پر پیٹا تھا۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی جس نے آج بتایا کہ یہ واقعہ چراہم پٹنم علاقہ کا ہے۔ تیسری جماعت کے اسٹوڈنٹ کی پیر کو شدید پٹائی کی گئی تھی۔