حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک طالب علم برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ شیکھر جو طالب علم تھا ۔ چناریڈی نگر علاقہ کے ساکن ایلیا کا بیٹا تھا ۔ کل شام یہ طالب علم کے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ اس نے ایک برقی تار کو چھو لیا مشتبہ طور پر پیش آئے اس حادثہ میں شیکھر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس میڑپلی مصروف تحقیقات ہے ۔