طارق فاتح کو نشانہ بنانے کا منصوبے بنارہے ‘ چھوٹا شکیل کا ساتھ گرفتار

نئی دہلی:گینگسٹرچھوٹا شکیل کے ایک ساتھی کو دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے گرفتار کرلیا ہے جو پاکستانی نژاد کینڈین رائٹر طارق فاتح کو نشانہ بنانا کی تیاری کررہاتھا

۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس( اسپیشل سل) پی ایس کوشواہ نے کہاکہ جنید چودھری کو نارتھ ایسٹ دہلی کی وزیر آباد روڈ سے7اور8جون کی رات کو گرفتارکرلیاگیا ۔

ڈی سی پی نے جنید کے منصوبے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا مگر ایک سینئر عہدیدار نے اپنی شناخت چھپانے کی شرط پر بتایا کہ چودھری کا منصوبے متنازع تبصروں کے لئے پہچانے جانے والے مصنف کو نشانہ بنانا تھا۔جبکہ فتح دہلی میں موجود نہیں ہے مگر وہ یہاں پر ان کی تفصیلات اکٹھاکرنے کے لئے آیاتھا۔

پچھلے سال جون میں ہی شکیل کی حوالہ رقم کے ساتھ چودھری کو تین دیگر ساتھیوں ‘ہتھیار کیساتھ گرفتار کرلیاتھامگر چار ماہ میں اس کو ضمانت پر چھوڑ دیاگیا۔اس وقت کو ہندومہاسبھا کے لیڈر سوامی چکراپانی کو مارنے کی تیاری کررہا تھا۔

وہ پھر دوبارہ شکیل کے رابطے میں آیا مگر اس کی ضمانت منسوخ کردی گئی اور اس کو تہاڑ جیل بھیج دیاگیا ۔ بعد ازاں دوبارہ ضمانت پر اس کو رہائی ملی اور وہ پھر سے شکیل کے رابطے میں آیا۔

اس کے بعد دہلی میں چودھری نے مجرمانہ سرگرمیوں کی شروعات کے لئے اپنا ایک گروہ بنایا۔ فی الحال اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔