طارق انور کی کانگریس میں واپسی‘ شرد پوار سمیت پارٹی چھوڑنے والے دیگرلیڈران کو بھی دعوت

راہول گاندھی نے سابق رکن پارلیمنٹ کو دوبارہ پارٹی میں شامل کیا۔ اشوک گیہلوٹ نے کہاکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے تمام لیڈران کا خیر مقدم ہے۔
نئی دہلی۔سال2019میں سیاسی واپسی کرنے کے لئے کانگریس نے اپنے پرانے سیاسی لیڈران کو کانگریس میں وایسی کی دعوت دی ہے۔

حالانکہ کانگریس کی جانب سے براہ راست این سی پی کے چیف شرد پوار کو مدعو نہیں کیالیکن این سی پی سے استعفیٰ دیکر کانگریس میں شامل ہونے والے سابق رکن پارلیمنٹ طارق انور کی وایسی سے یہ ضروری کہاکہ باقی لوگ بھی اگر آنا چاہتے ہیں توان کا خیر مقم ہے کیونکہ ملک کے موجودہ حالات میں متحدہ لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے ۔

یہاں اے ائی سی سی میں کانگریس انتظامی امور کے انچارج سکریٹری اشوک گیہلوٹ ‘ بہار کانگریس چیف شکتی سنگھ گوھل چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا او ربہار کے اہم لیڈران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق انور کی موجودگی میں ان کی گھر واپسی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دومہینے قبل شرد پورا نے رافیل کے معاملہ میں وزیراعظم نریندرمودی کو کلین چٹ دینے والا بیان دیاتھا۔ جس سے ناراض ہوکر طارق انور نے نہ صرف این سی پی سے بلکہ لوک سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیاتھا۔

حالانکہ آج میڈیاکے سوال پر طارق انور نے یہ بھی کہاکہ ممکن ہے جو مجھ سے شرد پورا کے ذریعہ رافیل پر دئے گئے بیان کو سننے میں نادانی ہوئی ہولیکن میں نہیں چاہتاتھا کہ کانگریس کی طرف سے مودی حکومت کے خلاف رافیل سے متعلق جو مہم چل رہی ہے وہ کمزور ہو اس لیے بیان پر میں نے استعفیٰ دیا تھا باوجود اسکے میں آج بھی شردپوار کی عزت کرتاہوں او رمیرے لے وہ محترم ہیں ۔

قبل ازیں اشوک گہلوٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صبح طارق انور نے راہل گاندھی سے ملاقات کی اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تو یہ گھر واپسی کی شروعات ہے ۔

بہت لوگ کانگریس میں شامل ہوں گے۔ انہو ں نے ہاکہ ملک کے حالات بہت ہی خراب اور ملک بہت ہی نازک دور سے گذر رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر میں ان تمام کانگریسیوں سے اپیل کرتاہوں کہ جو کسی وجہہ سے کانگریس چھوڑ کر چلے گئے ہیں واپس پارٹی میں ائیں۔

کیایہ دعوت شرد پورا کے لئے بھی ہے؟اس سوال پر اشوک گہلوٹ مے کہاکہ ان تمام لیڈران کو دعوی ہے جو پارٹی چھور کرگئے ہیں ‘ ان میںیہ بھی شامل ہیں۔ لیکن کچھ لوگ گھر واپسی شرطوں کے ساتھ کرناچاہتے ہںی اور کچھ لوگ بغیر شرط کے کانگریس میں شامل ہورہے ہیں جیسے کہ طارق انور شامل ہوئے ہیں۔ شکتی سنگھ گوہل نے کہاکہ طارق انور کے پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے سے بہار میں عظیم اتحاد مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بہار کانگریس کے کارکنان کا مطالبہ تھا کہ طارق انور کو پارٹی میں لیاجائے کیونکہ اگر طارق انور کانگریس میں شامل ہوں گے توکانگریس مضبوط ہوگی۔طارق انور ایک تجربہ کار او رکانگریس کے پرانے لیڈر ہیں۔ چنانچہ ان کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کوفائدہ ہوگا۔

انہو ں نے کہاکہ مودی جی ایک ایسے سلطان ہیں جب ان کی سلطنت خطرے میں آتی ہے تو وہ اپنے فیصلے بدل لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے یہی امیت شاہ کہتے تھے کہ جے ڈی یو کو چھوٹا بھائی بن کر رہنا پڑے گا لیکن جب سلطانی جاتی نظر ائی تو جے ڈی یو کو برابر کا درجہ دے دیا۔

راہول گاندھی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے طارق انور نے کہاکہ میں ہی نہیں بلکہ بہت سارے لوگ کانگریس میں شامل ہوں گے۔ انہو ں نے کہاکہ 1980سے کانگریس میں شامل تھے او راب مستقبل میں کانگریس او رملک کو مضبوط کرنے کاکام کروں گا۔