ضلع کلکٹر میدک کا دورہ نیالکل

نیالکل ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک راہول بوجا کی ہدایت پر آر ڈی او سنگاریڈی مدھوکر ریڈی نے نیالکل منڈل کے موضع حدنور ، ابراہیم پور ، نعمت آباد ، روکما پور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے دلت طبقہ کیلئے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو کے احکامات پر 3 ایکڑ اراضی دینے کا جو فیصلہ کیا تھا اس پر آر ڈی او محکمہ سنگاریڈی نے نیالکل منڈل کے علاقوں میں واقع سرکاری اراضیات کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ نیالکل منڈل کے دلت طبقہ کے افراد کو سرکاری اراضی مکمل سروے کے بعد اراضی ان کے حوالے کی جائیگی ۔ اس موقع پر تحصیلدار نیالکل دسرتھ سنگھ ، آر آئی نرسملو وی آر او شمشر علی ، رویندر اور دیگر عہدیداروں موجود تھے ۔