ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکری کا تبادلہ

میدک۔/4 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں آئے۔ جس میں ضلع میدک میں برسر خدمت کلکٹر ایم بھارتی ہولیکری کا تبادلہ کردیا گیا۔ انہیں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع میدک کے کلکٹر کی حیثیت سے ضلع سنگاریڈی کے کلکٹر مسٹر مانک راج آئی اے ایس کو زائد ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ میدک ضلع ہیڈکوارٹر کے قیام کے بعد سے بھارتی ہولیکری یہاںخدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہیں ضلع میدک کی پہلی کلکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔