کریم نگر۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حصول تلنگانہ کیلئے چلائی گئی تحریک و جدوجہد کے مرکزی مقام کریم نگر کو ہمیشہ ہی ایک خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ سیاسی میدان میں اس ضلع کے قائدین کو کلیدی کردار ادا کرنے میں خاص مقام حاصل رہا ہے۔ ہر سیاسی پارٹی میں کریم نگر کے قائدین کو اہم عہدے ملتے رہے ہیں۔ حالیہ چناؤ تلنگانہ علحدہ ریاست میں منتخب شدہ اسمبلی ارکان میں ایٹالہ راجندر، کلواکنٹلا تارک راما راؤ ریاستی حکومت میں اہم پنچایتی، فینانس ، آئی ٹی شعبوں کے وزارتی عہدوں پر فائز ہیں۔ ایم ایل سی کیلئے منتخب سوامی گوڑ کو قانون ساز کونسل چیرمین کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ اہم حزب مخالف کانگریس مقننہ پارٹی کے نائب صدر جگتیال ایم ایل اے جیون ریڈی کو منتخب کیا گیا۔ ایم ایل سیز کانگریس پارٹی سکریٹری ضلع کے ایم ایل سی ٹی سنتوش کمار کو نامزد کیا گیا ہے۔ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ ریاست صدر کی سابق وزیر ایل رمنا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بی جے پی قومی جنرل سکریٹری کے عہدہ پر مرلیدھر راؤ کو نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح سی پی آئی ریاستی سکریٹری کے عہدہ پر سابق رکن اسمبلی حسن آباد چاڈا وینکٹ ریڈی کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق میں ضلع کے پی وی نرسمہا راؤ بھی ریاستی وزیر اعلیٰ پھر مرکزی وزیر اور وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہے۔ اب ضلع کے بی جے پی قائد سی ایچ ودیا ساگر راؤ جنہوں نے رکن اسمبلی تین بار منتخب ہوئے اور دو بار ایم پی کیلئے کامیابی حاصل کی انہیں اب مہاراشٹرا کا گورنر نامزد کیا گیا ہے۔ گورنر کے عہدہ کیلئے کانگریس کے سینئر قائد ایم ستیا نارائن جو کہ 1971ء ، 1977ء ، 1980ء میں تین مرتبہ ایم پی اور پھر 2004 میں ایم ایل اے اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں وزیر ، پی سی سی صدر اور اندرا گاندھی کے دور میں چار ریاستوں کے جنرل سکریٹری اور پارٹی اُمور کے انچارج رہ چکے ہیں۔