ماناکنڈور۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھر میں 2014-15 مالی سال میں پیش کردہ کاموں کے سلسلہ میں بی آر جی ایف کاموں کے لئے 32کروڑ 31لاکھ کی منظوری ہوچکی ہے۔ ضلع پریشد سی ای او وی سدانندم نے واقف کروایا۔ تما پور مقامی منڈل ریونیو دفتر میں پہنچ کر انہوں نے منڈل میں کئے گئے بی آر جی ایف کے کاموں کے تعلق سے عہدیداروں سے دریافت کرتے ہوئے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2014-15 مالی سال میں 20 فیصد زیڈ پی فنڈز کے ساتھ کئے جانے والے کاموں کو 4کروڑ 88لاکھ 30فیصد ایم پی پی فنڈز سے کئے جانے والے کام 7کروڑ33لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔50فیصد گرام پنچایت فنڈز سے کروائے جانے والے کاموں کے لئے 12کروڑ 21لاکھ اربن لوکل باڈیز کے پیش کردہ کاموں کیلئے7کروڑ87لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ اس سے متعلقہ قراردادیں 12جنوری کو زیڈ پیز کے منعقد شدنی اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ایم پی، ایم ایل اے، زیڈ پی ٹیز کو 6لاکھ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔ ضلع میں پیش کئے گئے کاموں کی تکمیل میں ملا پور منڈل پہلے مقام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیڈ پی کو وصول ہونے والے تقریباً 4کروڑ فنڈز کو حکومت پنڈنگ میں رکھ دیا ہے۔ ضلع میں 16منڈلوں کو ایم پی ڈی اوز نہیں ہیں۔ ایم پی پی، ایم پی ڈی او کشن سوامی، ای او بی آر ڈی سریندر ریڈی، کے رادھا وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔