حیدرآباد23اگست(یواین آئی)اے پی کے ضلع کرشنا میں ایک ہی دن میں 9افراد کو سانپوں کے ڈسنے کا واقعہ پیش آیا۔حالیہ بارش کا پانی کھیتوں میں آگیا جس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں سانپ بھی آگئے ۔کھیتوں میں کام کرنے والے زرعی مزدوروں کو ان سانپوں نے ڈس لیا۔یہ واقعہ ضلع کرشنا کے دیوی سیما علاقہ میں پیش آیا۔آونی گڈہ اسپتال میں 17افراد کو داخل کروایاگیا ہے جن کو سانپوں نے ڈس لیا۔اس واقعہ کے بعد دیگر زرعی مزدورں میں خوف پایا جاتا ہے ۔