کریم نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع کانگریس پارٹی صدر کے سابق رکن اسمبلی کٹکم مرتنجیم کو نامزد کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ٹی پی سی سی صدر پونالا لکمشیا نے احکامات جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے موجودہ ضلع صدر کانگریس جی رویندر راو سرسلہ اسمبلی حلقہ امیدوار چناو میدان میں ہیں جس کی وجہ سے فوری طو رپر چناو انتظامات کے تحت کٹکم مرتنجیم جو کہ سینئر کانگریس قائد ہیں رکن اسمبلی رہ چکے ہیں صدر کانگریس اقتدار پر ہیں اس وقت ہر ضلع صدر کانگریس کمیٹی کے تجربہ کارکردگی ہے ۔ کانگریس کو کریم نگر میں چھ ارکان اسمبلی کو کامیابی دلوائی تھی ایسے مرتنجیم کو چھ ماہ قبل ہی کریم نگر صدارتی عہدہ پر فائز کئے جانے کی خبر تھی لیکن ضلع کی نمائندگی کررہے ہیں وزیر سریدھر بابو کی مداخلت نے انہیں مامور نہیں کیا جاسکا ۔ بعدازاں کئی اور ضلع کے قائدین بھی ضلع کانگریس کمیٹی صدر کے عہدہ کیلئے کوشش کررہے تھے اب موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تجربہ کار ہونے کی وجہ سے مرتنجیم کے حق میں فیصلہ کریا گیا ۔ 1983 ء میں ہوئے چناو میں تلگودیشم سے مفاہمت میں مرتنجیم امیدوار چناو میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی تھی بعدازاں ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر سنٹرل بنک چیرمین بھی رہیں ۔ 1995 ء سے 2002تک 7 سال کریم نگر کانگریس پارٹی صدارتی عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں بعدازیں پی سی سی ترجمان سکریٹری کے بھی ذمہ داری نبھائی ۔