کوبیر۔27نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل میں کاٹن فیاکریز ضلع چیرمین بھینسہ رام راؤ پٹیل نے سیاسی قائدین کے ہمراہ کوبیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے جاریہ ماہ تین کمسن بچوں کی ڈینگو ‘ ملیریا سے تیز بخار کی وجہ سے اموات ہونے پر ان بچوں کے گھر پہنچ کر افراد خاندان کو پرسہ دیا ۔ بعدازاں ضلع چیرمین رام راؤ پٹیل نے کوبیر منڈل کے دیہاتی علاقوں کا سروے کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل کا جائزہ لیا ۔ اس دوران کاشتکاروں نے شکایت کی کہ فصلوں میں ناکافی بارش اور کھیتوں میں استعمال ہونے والی دوا سے کئی فصلیں تباہ ہوئیں جس کے سبب ہم کسانوں کو زبردست نقصان ہونے پر مایوسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے علاوہ کوبیر منڈل کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں کپاس کی پیداوار ٹھیک ہے ۔ اس موقع پر چیرمین نے تمام تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں کو یقین دیا کہ حکومت تلنگانہ اس مسئلہ کی یکسوئی جلد از جلد عمل میں لائی جانے کی امید ظاہر کی ۔