ہنمکنڈہ ۔ 21 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ پولیس میں بڑے پیمانہ پر ڈی ایس پیزکے تبادلہ عمل میں آئے ضلع ورنگل کے 14 ڈی ایس پی کے تبادلہ کئے گئے ہیں ۔ 4 ڈی ایس پیزکو ضلع میں ہی خدمات کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ 5 ڈی ایس پیزکو پڑوسی اضلاع میں تبادلہ پر روانہ کیا گیا ۔ مامنور ڈی ایس پی سریش کمار کا حیدرآباد کے اہم پولیس اسٹیشن سلطان بازار تبادلہ کیا گیا ہے جہاں اے سی پی بنائے گئے ہیں ۔ 5 ڈی ایس پی کو ڈی جی پی آفس میں رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے ۔ ہنمکنڈہ ڈی ایس پی شوبھن کمار ، ورنگل ڈی ایس پی کی حیثیت سے ایس ایم سریندر ناتھ ، قاضی پیٹ ڈی ایس پی بی جناردھن ، مامنور ڈی ایس پی کی حیثیت سے ایس مہندر کا تقرر کیا گیا ہے ۔ موجودہ ہنمکنڈہ ڈی ایس پی دکشنا مورتی کھمم ، ورنگل ڈی ایس پی ہیماوتی قاضی پیٹ ، سی راجہ ریڈی کو ڈی جی پی آفس اٹاچ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ایس پی کے تبادلہ عمل میں لائے گئے تھے ۔ اب ڈی ایس پی کے تبادلہ ہوئے ہیں آئندہ ہفتہ سرکل انسپکٹر کے تبادلہ ہونے کا امکان ہے ۔