ضلع نظام آباد کیلئے زیادہ فنڈس کا مطالبہ

نظام آباد:20؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدرنشین ضلع پریشد مسٹر دفعدار راجو نے کل حیدرآباد میں 14ویں معاشی فینانس کے عہدیداروں سے نمائندگی کرتے ہوئے ضلع کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈس منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حیدرآباد میں منعقدہ 14ویں معاشی سنگم کے اجلاس میں صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو نے شرکت کی اور اس موقع پر معاشی سنگم کے چیرمین وائی ڈی ریڈی سے نمائندگی کرتے ہوئے ضلع کے گرام پنچایتوں کو آبی سولتیں کی فراہمی کیلئے فنڈس منظور کئے جارہے ہیں اور آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی فنڈس منظور کئے جارہے ہیں موجودہ صورتحال اور آبادی کے اضافہ کے سبب نئی کالونیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے لہذا ان کالونیوں میں سڑکوں کے قیام، ڈرینج کی تعمیر، ٹیوب لائٹس کی تنصیب کیلئے زائد فنڈس منظورکرنے کا مطالبہ کیا اسی طرح مدارس، آنگن واڑی مراکز اور گرام پنچایتوں کی مرمت کیلئے بھی فنڈس منظور کرنے، ضلع پریشد اور منڈل پریشد کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈس منظور کرنے کا مطالبہ کیاجس پر معاشی سنگم کے صدر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا۔