نظام آباد :14؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام آباد ضلع کے 6 اسمبلی حلقوں میں جملہ 12 پرچہ نامزدگیاں وصول ہوئی ۔ ضلع کلکٹر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی اطلاع کے بموجب نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی سے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی جانب سے بیگالہ گنیش گپتا ، بھوجن لفٹ پارٹی کی جانب سے ایچ ایم اسماعیل ، بی کرشنا مورتی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ، رمیش بھوجن سماج پارٹی نے نامزدگی داخل کی ۔ بیگالہ گنیش گپتا نے 2 سیٹ داخل کیا تو دیگر امیدواروں نے ایک ایک سیٹ داخل کیا ۔ آرمور اسمبلی حلقہ سے ٹی آرایس امیدوار اے جیون ریڈی ، امبیڈ کر نیشنل کانگریس کی جانب سے سدھاکر چرن کمار ، بودھن اسمبلی حلقہ سے گوپی کرشنا ، شوا سینا ، بانسواڑہ حلقہ اسمبلی سے سرینواس ریڈی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ، ملیادری آزاد، بالکنڈہ اسمبلی حلقہ سے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے امیدوار وی پرشانت ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ جبکہ رورل حلقہ اسمبلی سے کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی گئی ۔ نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی کے ٹی آرایس امیدوار بیگالہ گنیش گپتا نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے ریاست گیر سطح پر انجام دئیے جانے والے اسکیمات سے عوام بے حد خوش ہے اور ریاست اور بالخصوص نظام آباد شہر کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا گیا ۔ شہر کی ترقی کیلئے پھر ایک مرتبہ موقع فراہم کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔