نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ قیام کے روز سرکاری طورپر تقاریبات منانے کیلئے گورنر نرسہمن ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منا کو احکامات جاری کیا ہے۔ 2؍ جون کے روز تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس روز یوم تاسیس تلنگانہ بڑے پیمانے پر منانے کیلئے ضلع کلکٹر کواحکامات گورنر کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں اس روز 8:45 بجے پولیس پریڈ گرائونڈ پر قومی پرچم لہرایا جائیگااور اس کے بعد کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ تلنگانہ کے قیام کے دن بڑے پیمانے پر تقاریبات منانے کے علاوہ اور ایک ہفتہ تک تقاریبات منانے کے بارے میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے غور کیا جارہا ہے پولیس پریڈ گرائونڈ پر 15؍ اگست اور 26؍ جنوری کی طرح تقاریبات منانے جبکہ نلگنڈہ، ورنگل کے اضلاع میں ایک ہفتہ تک تقاریبات منانے کیلئے یہاں کے کلکٹرس کی جانب سے سرگرمیاں چلائی جارہی ہے۔ ضلع کلکٹر نظام آباد ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے ابھی تجسس باقی ہے بہر حال سرکاری طورپر تقاریبات منانے کی گورنر کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں 2؍ جون کے روز تلنگانہ کے قیام کے عمل کے ساتھ سرکاری طور پر آندھراپردیش کے بجائے تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آئیگااور سرکاری دفاتر میں تلنگانہ کے لوگواحکامات جاری کرنے والے تمام عہدیدار تلنگانہ کے احکامات کی عمل آوری کریں گے۔ دریں اثناء صدر ضلع کانگریس مسٹر طاہر بن حمدان، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو، صدر ضلع اقلیتی سیل کانگریس سمیر احمد نے کل شام کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ قیام کے یوم تاسیس کی تقاریبات کانگریس پارٹی کی جانب سے دو دن تک منایا جارہا ہے ضلع کے تمام مقامات پر یکم ؍ جون کی رات 9 بجے تقاریب کا آغاز کیا جائیگااس روز مشعل، موم بتیاں جلا کر مظاہرہ کیا جائیگا اور رات 12 آتشبازی کے ذریعہ تلنگانہ کے قیام کے روز کا استقبال بڑے پیمانے پر منایا جائیگا یکم ؍ جون کے روز 9 بجے سے کانگریس بھون میں کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔2؍جون کے روز ہر دیہات میں پارٹی پرچم لہرایا جائیگا۔ این ایس یو آئی یوتھ کانگریس کی جانب سے خون کے عطیہ کے کیمپ، ہیلت کیمپ، مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ منڈل، ٹائون کمیٹیوں کی جانب سے 3؍ جون تک تقاریبات کی رپورٹ پیش کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر مسٹر طاہر بن حمدان نے بتایا کہ ان تقاریبات میں سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس، محمد علی شبیر ایم ایل سی، سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ، سابق اراکین اسمبلی شرکت کررہے ہیں اور اس روز ضلع کا بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے والی سرکنڈہ منڈل کی پورنا کے والدین کو تہنیت بھی پیش کی جائے گی مسٹر طاہر بن حمدان نے پولاورم پراجیکٹ کی تعمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈنیس پر زبردست تنیقد کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو، وینکیا نائیڈو کی سازش کے تحت راتوں رات آرڈنیس جاری کیا گیا اس موقع پر کانگریس قائدین شرت کمار، سمن، آکولہ راجیشورو دیگر بھی موجود تھے۔