ضلع نظام آباد میں بلدی بورلا کے قیام

نظام آباد:4؍ اکتوبر (محمد جاوید علی ) ٹی آرایس نے انتخابات کے موقع پر ہلدی کے کسانوں راحت پہنچانے کیلئے ضلع میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 13عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کیا ہے ۔ اس کمیٹی میں محکمہ زراعت سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کمیٹی ضلع میں ہلدی کی فصل، کاشت کا جائزہ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، قواعد کی ترتیب کو انجام دے گی۔ضلع میں آرمور، بالکنڈہ، نظام آباد رورل، حلقوں میں تقریباً32ہزار ایکر ہلدی کی کاشت کی جارہی ہے۔ جبہ دیگر اضلاع میں بھی سب سے کم ایکر میں ہلدی کی کاشت کی جارہی ہے ۔ آرمور سے سرحد کے علاقہ کریم نگر، نرمل ڈویژنوں میں ہلدی کی کاشت کی جارہی ہے اور آرمور دونوں اضلاع کے درمیان میں ہے۔آرمور علاقہ میں کی جانے والی کاشت اور اقل ترین قیمت کی عدم ادائیگی اور تاجروں کی جانب سے مقرر قیمت پر ہی کسانوں کو اپنی فصل فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ جبکہ اناج کی قیمت مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کی جاتی ہے لیکن ہلدی کے کسانوں کو تاجروں کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر ہی فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر ہلدی کو فروخت کرنے کیلئے کسان گذشتہ کئی دنوں سے تحریک چلارہے ہیں اور اس سلسلہ میں کئی احتجاجی پروگرام میں بھی منعقد کئے گئے۔ ہزاروں روپئے کا مالیہ لگانے کے باوجود بھی کسانوں کو ان کی رقم دوبارہ واپس نہیں آرہی ہے اور ہلدی کو محفوظ کرنے کیلئے گودامس بھی نہیں ہے۔ کسانوں کے مطالبہ کو دیکھتے ہوئے ٹی آرایس نے ہلدی بورڈ کے قیام اعلان کیاتھا اور اور حکومت کے قیام کے بعد عملی جامہ پہناتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے یہ کمیٹی 6ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرے گی رپورٹ کے بعد مرکزی حکومت کے تعاون سے ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لائے گی۔