نظام آباد:25؍ اگست ( محمد جاوید علی )ایس سی محکمہ ٹرانسکو پربھاکر نے بتایا کہ ضلع میں برقی کی کٹوتی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے محکمہ ٹرانسکو کی جانب سے تمام کوششیں کی جارہی ہے۔ برقی کی عدم پیداوار کی وجہ سے سربراہی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد میں 2لاکھ 60 ہزار برقی کنکشنس ہے ۔ گھریلو صارفین اور زرعی شعبہ، صنعت اور دیگر ضرورتوں کو جملہ 450 میگا واٹ برقی درکار ہے۔ لیکن ضلع کو ہر روز 320 میگاواٹ برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے برقی کٹوتی کی جارہی ہے ۔ کارپوریشن، میونسپالٹی، منڈل ہیڈ کوارٹراور دیہی علاقوں میں کٹوتی کرتے ہوئے زرعی شعبہ کو برقی سربراہ کیا جارہا ہے۔ زرعی شعبہ کو 7 گھنٹے کے بجائے 4 زمروں میں 7 گھنٹے سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی و دیگر عہدیداروں کی جانب سے برقی کٹوتی کے بارے میں دئیے گئے احکامات کے باوجود بھی برقی کٹوتی کو برخواست نہیں کیا جارہا ہے۔ نرطن پائور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمٹیڈ کے علاقہ میں عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم کے اضلاع میں یہی صورتحال ہے۔ پانی سے پیدا ہونے والی برقی کی عدم پیداوارکی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں۔ صنعتی شعبہ کو سربراہ کی جانے والی برقی اور زرعی شعبہ کو سربراہ نہیں کیا جاسکتا۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے دھوپ کی شدت میں اضافہ کے باعث برقی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال یہی رہی تو صنعتی شعبہ کو برقی کٹوتی کرتے ہوئے زرعی شعبہ کو سربراہ کیا جائیگااور زرعی شعبہ کو 4 زمروں میں 5 گھنٹے برقی سربراہ کیا جارہا ہے۔