نظام آباد:9؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عام انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی کی آج آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے ضلع نظام آباد کے تمام سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ قائدین نے آج پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ ٹی آرایس کی جانب سے پارلیمانی حلقہ سے تلنگانہ جاگرتی صدر کے کویتا ، کانگریس امیدوار مدھوگوڑ یاشکی، عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے علاوہ نظام آباد (اربن ) حلقہ سے کانگریس امیدوار مہیش کمارگوڑ، ٹی آرایس امیدوارگنیش گپتا ، بی جے پی امیدوار دھن پال سوریہ نارائنا ،
نظام آباد رورل سے سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس ، ٹی آرایس کی جانب سے باجی ریڈ ی گوردھن، کاماریڈی سے محمد علی شبیر ، بودھن سے پی سدرشن ریڈی ، ٹی آرایس سے محمد شکیل عامر (این آر آئی )،تلگودیشم سے پرکاش ریڈی ، سی پی آئی ایم سے سائی بابا ، یلاریڈی سے کانگریس امیدوار جے سریندر ، آرمور سے کانگریس امیدوار کے آر سریش ریڈی ، بالکنڈہ سے ای انیل کمار، تلگودیشم امیدوار کی حیثیت سے بالکنڈہ سے ڈاکٹر ملکارجن ریڈی ، جکل حلقہ سے کانگریس امیدوار ایس گنگارام ، جکل سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ارونا تاراکے علاوہ دیگر تمام حلقوں میں کئی آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔