سنگاریڈی /11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے بلدی انتخابات کی رائے شماری 12 مئی کو ہوگی۔ اس خصوص میں ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر نے رائے شماری کے تمام تر انتظامات کو قطعیت دیتے ہوئے سنگاریڈی کے کاؤنٹنگ سنٹرس کا جائزہ لیا۔ سنگاریڈی کے ڈی آر ڈی اے بلڈنگ میں سنگاریڈی، ظہیرآباد اور میدک بلدیات کی رائے شماری ہوگی، جب کہ مہیلا پرانگنم میں سدا سیو پیٹ بلدیہ، اندول، جوگی پیٹ، گجویل، پرگنیہ پور، نگر پنچایت کے لئے رائے شماری ہوگی۔ سنگاریڈی بلدیہ کے 31 وارڈس کے لئے 11 ٹیبل اور 3 راؤنڈ، سدا سیو پیٹ کے 23 وارڈس کے لئے 8 ٹیبل اور 3 راؤنڈ، ظہیرآباد بلدیہ کے 24 وارڈس کے لئے 8 ٹیبل 3 راؤنڈ، میدک کے 27 وارڈس کے لئے 9 ٹیبل 3 راؤنڈ، اندول جوگی پیٹ کے 20 وارڈس کے لئے 7 ٹیبل 3 راؤنڈ اور گجویل پرگنیہ پور کے 20 وارڈس کے لئے 7 ٹیبل 3 راؤنڈ ہوں گے۔ سنگاریڈی کے 31 وارڈس سے 215 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ یہاں سے 38,382 افراید نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ ضلع کے 145 وارڈس میں 845 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔