سڑکیں جھیلوں میں تبدیل، ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ، مکئی کی فصل کو نقصان
سنگاریڈی۔22ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع میدک میں گذشتہ ایک ہفتہ سے وقفہ وقفہ سے تیز او رہلکی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب ہو گئے ۔ سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو گئیں جس کی وجہ سے ضلع کی اہم شاہراہوں پر ٹرافک کی آمد و رفت میں خلل واقع ہو رہا ہے عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے محکمہ مو سمیات کے بموجب ضلع میدک میں مجموعی طور پر 8.26 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے سب سے زیادہ بارش توپران اور چیگنٹہ منڈل 12.58 سنٹی میٹر اور نر سا پور 11.5 سنٹی میٹر ‘ ویلدورتی منڈل میں 10.5 بارش ریکا رڈ کی گئی ہے ۔ سب سے کم بارش کوہیر منڈل میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ آبپا شی کے عہدیداروں کے بموجب ضلع میدک کے 6789 تا لاب و کنٹوں میں تقریباً 8 ٹی ایم سی پانی ذخیر ہ اندوز ہوا ہے ۔محمد عزیز الدین مینجر مانجرا بیاریج ( ڈیم ) سنگاریڈی کے بموجب ضلع میدک کے دو بڑے ذخائر آب سنگور پراجکٹ میں آج تک 20 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ اندوز ہوا ہے سنگور پراجکٹ کی مکمل سطح آب 29.99 ٹی ایم سی پانی کی ہے۔جبکہ مانجرا ڈیم سنگاریڈی میں 0.724 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ اندوز ہوا ہے مانجرا ڈیم سنگاریڈی کی مکمل سطح آب 1.50 ٹی ایم سی پانی کی ہے گذشتہ دو سال سے نا کافی بارش کی وجہ سے سنگور پراجکٹ اور مانجرا ڈیم کی سطح آب ڈیڈ اسٹوریج تک پہو نچ گئی تھی۔ 20 جولائی تا 9 اگسٹ تک سنگور پراجکٹ میں صرف 5 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ موجود تھا ۔15 اگسٹ سے تلنگانہ اور پڑوسی ریاستوں کرناٹک و مہاراشٹرا کے آب گیر علاقوں میں زبر دست بارش کی وجہ سے پانی کے بہائو میں مسلسل اضافہ کے باعث سنگورپراجکٹ اور مانجرا ڈیم سنگاریڈی میں خا طر خواہ پانی ذخیرہ اندوز ہوا ہے ۔ جس سے عوام بالخصوص کسانوں میں خوشی و مسرت کی لہر پائی جا تی ہے۔مسلسل بارش کے باعث ضلع میدک کے دیگر ذخائر آب اور چک ڈیمس نلا واگو‘نارنجہ پراجکٹ ‘ گھن پور آ یا کٹ پراجکٹ ‘ ہلدی ندی ( میدک ) ‘ نکا واگو اور بلا رم متھڈی ‘ کو ڈ ویلی( دوباک ) کے تقریباً چھوٹی ند یاں لبریز ہو کر پانی کا اخراج عمل میں آ رہا ہے۔مسلسل دو سال کے بعدمیںسنگور پراجکٹ میں 20 ٹی ایم سی پانی کا ذخیر ہ اندوز ہو نے پر سیاحو ں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے اور کشتی رانی سے عوام لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع میدک کے دیگر منڈل جات نر سا پور 11.5 ‘ ویلدورتی 10.5 ‘چنا شنکرم پیٹ 7.12 ‘ جگدیو پور 7.1 ‘ کوڑی پلی میں 6.0 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔مسلسل بارش کی وجہ سے ضلع میدک کے گجویل ‘ جگدیو پور ‘ میدک ‘ چنا شنکرم پیٹ کی بو سیدہ مکا نات کو شدید نقصانات پہو نچا ہے ۔اور مکئی کی فصل کو بھی نقصان ہو ا ہے اس کے علاوہ سڑکوں کو شدید نقصان پہو نچا ہے۔ مسلسل بارش سے ضلع انتظا میہ مکمل چوکس ہے ۔