ضلع محبوب نگر کے عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع

محبوب نگر /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے ضلع کے تمام منتخبہ عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حج کا پہلا تربیتی اجتماع بتاریخ 3 اپریل 2016 بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باولی محبوب نگر مقرر ہے ۔ مولانا بدیع الدین نقشبندی نائب صدر اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات حیدرآباد کا حج و عمرہ پر تفصیلی بیان رہے گا ۔ ذمہ داران حج سوسائٹی کی جانب سے منتخبہ عازمین کو سفر حج کی روانگی کے تفصیلات اور عازمین کی پہلی قسط 81 ہزار کی ادائیگی بذیرعہ بنک ریفرنس نمبر بذریعہ ایس بی آئی کے چانل اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے تعلق سے تفصیلی معلومات فراہم کئے جائیں گے ۔ نماز ظہر ٹھیک 1.30 بجے ہوگی ۔ بعد نماز ظہر دوپہر تمام عازمین کیلئے طعام کا نظم رہے گا ۔ وقت مقررہ تمام عازمین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔