ضلع محبوب نگر کے عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع

محبوب نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے ضلع کے تمام منتخبہ عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع 27 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باولی محبوب نگر منعقد کیا گیا ہے ۔ اس اجتماع کو علماء اکرام کے علاوہ اراکین حج سوسائٹی کی جانب سے تفصیلی طور پر سفر حج و مدینہ منورہ بیان کرینگے اس کے علاوہ پہلی قسط کی ادائیگی بنک رنفرنس اور تفصیلی معلومات سفر حج کے تعلق سے بتلائے جائینگے ۔