نارائن پیٹ۔/28جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کونڈواگمورے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر، محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب ضلع کے تمام سرکاری دواخانوں اور ہیلتھ آفیسر ، محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب ضلع کے تمام سرکاری دواخانوں اور ہیلتھ سنٹروں میں سوائن فلو کی دوائیاں سربراہ کی گئی ہیں۔ نارائن پیٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں بھی ان دوائیوں کی سربراہی عمل میں لائی گئی ہے۔ جناب محمد ظہیرالدین سماجی کارکن نے نارائن پیٹ و اطراف و اکناف کے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا بخار، زکام، کھانسی کی شکایت ہو تو وہ فوری سرکاری دواخانوں سے رجوع ہوں۔ حفظ ماتقدم کے لئے کوئی دوا ایجاد نہیں کی گئی ہے البتہ احتیاطی تدابیر کیلئے صاف صفائی کا اہتمام کریں۔ مرض کی تمام علامتیں بذریعہ پمفلٹس و پوسٹر آگاہ کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے لئے سیل نمبر 07386778621 پر ربط پیدا کریں۔