ضلع محبوب نگر کے اردو میڈیم اساتذہ کو انجمن تحریک برائے ترقی اردو کی جانب سے اعزازات

محبوب نگر یکم / ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) اردو میڈیم اساتذہ کی ہمت افضائی اور ان کی خدمات کو صحیح معنوں میں خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے انجمن تحریک برائے ترقی اردو کی جانب سے 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر مختلف زمرات میں ضلع بھر 20 اردو میڈیم اساتذہ کو اعزازات سے نوازنے کو فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انجمن کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی نشست جس کی صدارت سرپرست انجمن جناب غلام غوث موظف لکچرر نے کی اور محمد تقی ، محمد مکرم علی متین ، محمد مصباح الدین ، محمد سعد اللہ خان ، محمد عبدالواحد وغیرہ نے شرکت کی ۔ یہ فیصلہ لیا گیا ۔ یوم اساتذہ کے دن ایک تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جس میں اراکین اسمبلی رکن پارلیمنٹ وغیرہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اساتذہ کے انتخاب کیلئے ایک اسکریننگ کمیٹی جو اساتذہ کی درخواستوں کی جانچ کرتے ہوئے اعزازات کیلئے انتخاب کرے گی ۔ اساتذہ سے خواہش کیجاتی ہے کہ اندرون دو یوم اپنی درخواستیں انجمن کے دفتر واقع دارالمطالعہ مسدوسی متصل گول مسجد صبح دس بجے تا شام پانچ بجے داخل کریں ۔