ضلع محبوب نگر میں320 عازمین حج کا ادخال درخواست

محبوب نگر ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری حج سوسائٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب حج 2015 ء کیلئے ضلع سے 320 عازمین نے اپنی درخواستیں داخل کی ہیں ۔ ان عازمین کے کور نمبرس دفتر حج سوسائٹی میں محفوظ ہیں ۔ عازمین اپنے کور نمبرس دفتر حج سوسائٹی سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حج کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فبروری مقرر ہے ۔

خاتون کے اغوا کے خلاف
کیس درج
یلاریڈی ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے چٹیالہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعہ میں حفیظ نامی شخص پر اغواء کرنے کا کیس درج کیا گیا ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر ناگراجو نے مزید بتایا کہ چٹیالہ کی خاتون کو 6 فبروری کے دن اڈلور یلاریڈی سے تعلق رکھنے والا حفیظ نگر سے زبردستی لیجانے کی شکایت خاتون کے افراد خاندان نے پولیس میں درج کروائی ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تلاش کر رہی ہے ۔