عادل آباد۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات کے پیش نظر عادل آباد حلقہ لوک سبھا کے لئے آج آخری دن چار پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئیں جن میں کانگریس امیدوار مسٹر نریش جادو، ٹی آر ایس امیدوار مسٹر جی ناگیش، تلگودیشم پارٹی امیدوار مسٹر راٹھوڑ رمیش کا پرچہ ان کی اہلیہ محترمہ سمن راٹھوڑ نے داخل کیا جبکہ بہوجن سماج پارٹی سے مسٹر آر سداشیو نے اپنا پرچہ داخل کیا۔ عادل آباد اسمبلی حلقہ کے لئے آج آخری دن 15پرچہ نامزدگی جن میں موجودہ رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا ٹی آر ایس، مسٹر بھارگو رمیش پانڈے کانگریس، ضلع تلگودیشم اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار مسٹر پایل شنکر،
وائی ایس آر کانگریس کے قائد مسٹر انیل کمار اور ضلع کانگریس کمیٹی صدر مسٹر سی رامچندر ریڈی، ضلع کانگریس کمیٹی سکریٹری محترمہ شیراز خان قابل ذکر ہیں۔ گذشتہ دنوں میں عادل اباد حلقہ اسمبلی کے لئے تلگودیشم پارٹی ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر نرسنگ راؤ، انڈین یونین مسلم لیگ کے تحت مسٹر محمد رفیق نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا جبکہ عادل آباد لوک سبھا حلقہ کیلئے کانگریس امیدوار کے طور پر سابق صدر نشین ضلع پرجا پریشد مسٹر ایس آزاد امیدوار کے طور پر مسٹر تلاوت ، رام داس ( اوٹنور ) مسٹر ایم چنیا ( نرمل ) بھی اپنا پرچہ داخل کرچکے ہیں۔ گذشتہ سات دن کے دوران منچریال حلقہ سے6بیلم پلی حلقہ سے9 خانہ پورہ حلقہ سے ایک اور سرپور، آصف آباد، جینور سے بالترتیب چار ، چار امیدواروں نے اپناپرچہ داخل کیا جبکہ بوتھ اسمبلی حلقہ سے دو پرچہ نامزدگیاں ریکارڈ کی گئیں۔