ضلع عادل آباد میں ٹی آر ایس کی کامیابی کا ریکارڈ

عادل آباد۔ /14مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد نتائج میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے 38زیڈ پی ٹی سی امیدواروں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ضلع کے 52منڈلوں میں جہاں 6اور11اپریل کو دو مرحلوں میں بیالٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات کئے گئے تھے تقریباً 35یوم بعد مستقر عادل آباد، نرمل، منچریال، آصف آباد، اوٹنور ڈیویژن میں ووٹوں کی گنتی کا کام کیا گیا۔ ضلع پرجا پریشد کی میعاد 22-07-2011 کو ختم ہوئی جبکہ صدر نشین کے طور پر مسٹر این گنپتی تھے۔ تلنگانہ کو علحدہ ریاست کے مکمل اختیارات حاصل ہونے کے بعد عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد میں پہلی مرتبہ ٹی آر ایس اپنا قبضہ جمائے گی۔ ٹی آر ایس کے 38 زیڈ پی ٹی سی منتخب ہونے کی پر انہیں کسی دوسری جماعت کی تائید کی ضرورت نہیں۔ کانگریس کے دس زیڈ پی ٹی سی،

تلگودیشم کے دو اور بی ایس پی اپنی سیاسی دکان کا افتتاح کرتے ہوئے ایک امیدوار کو کامیاب کیا۔ جبکہ آزاد کے طور پر ایک امیدوار منتخب ہوا ہے۔ ضلع پرجا پریشد میں ایک مسلم امیدوار مسٹر عبدالکلام تلگودیشم کے تحت کیرا میری منڈل سے دو خواتین جن میں نرڈ گنڈہ منڈل سے ٹی آر ایس کے تحت محترمہ سیدہ یاسمین، ماوڑہ منڈل سے محترمہ سمینہ ٹی آر ایس سے کامیاب ہوئے۔ عادل آباد کے تین حلقوں میں محترمہ پی اوشا رانی جینیور، اشوک عادل آباد، رام داس بیلہ سے کانگریس اور حلقہ اسمبلی بوتھ 7منڈلوں میں ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی۔مدھول کے چھ منڈلوں میں تین ٹی آر ایس، دو کانگریس اور ایک آزاد، نرمل کے پانچ منڈلوں میں کانگریس ایک پر اور ٹی آر ایس چار منڈلوں پر کامیاب ہوئی۔ خانہ پور کے پانچ منڈلوں کے منجملہ ایک پر کانگریس اور چار پر ٹی آر ایس میدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

منچریال کے تین حلقہ جات پر ٹی آر ایس نے قبضہ جمالیا۔ آصف آباد کے 8منڈلوں میں 6 منڈل جات میں ٹی آر ایس اوردو منڈلوں پر تلگودیشم نے کامیابی حاصل کی۔ بوتھ کے 7منڈلوں پر ٹی آر ایس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جینور کے 4منڈلوں میں ٹی آر ایس، بیلم پلی کے 6منڈلوں پر جہاں کانگریس نے دو منڈل اور ٹی آر ایس چار منڈلوں پر، سر پور کے پانچ منڈلوں میں ٹی آر ایس دو مقامات پر کانگریس دو مقامات پر اور بہوجن سماج پارٹی نے ایک منڈل سے کامیابی حاصل کی۔ ضلع کے 52منڈل جات 636 ایم پی ٹی سی امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی قبل از عمل میں لائی گئی جس میں 266ٹی آر ایس، `155 کانگریس، 60تلگودیشم، 23بی جے پی، 72 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ مختلف مقامات پر8 افراد کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا تھا جو انتخابات میں حصہ لینے سے قاصر رہے