اساتذہ کی ناقص کارکردگی پر اولیائے طلبہ کا اظہار برہمی
مدہول/17مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے تشکیل کے بعد ایس ایس سی کے پہلی مرتبہ نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔جن میں ضلع عادل آباد کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے وہیںمدہول منڈل کے سرکاری مدارس کے نتائج اولیائے طلباء کیلئے لمحہ فکر بنکر رہے گئے ، شیشو مندر تلگو میڈیم خانگی مدرسہ کے نتائج حوصلہ افزا رہے جس سے اردو میڈیم اولیا ئے طلباء نے اساتذہ کو نتائج کامکمل ذمہ دار قرار دیا ۔ منڈل کے اطراف و اکناف اردو و تلگومیڈیم کے نتائج قابل ستائش رہے ہیں جس کی تفصیلات اس طرح ہے اردومیڈیم ضلع پریشد ہائی اسکول مدہول کا38.8فیصد رہا ۔ تلگو میڈیم 34.5فیصد رہا اس طرح ضلع پریشد ہائی اسکول کا مکمل نتیجہ 36.2رہا۔گرلس اردو میڈیم کا 27فیصد ،باسر اردو میڈیم 64فیصد ،تانور اردومیڈیم 29 فیصد،گرکل ہائی اسکول تلگومیڈیم 20 فیصد ، باسر ہائی اسکول تلگومیڈیم90 فیصد، گرلس ہائی اسکول باسرتلگومیڈیم 86فیصد ،ایڈبیڈ تلگو میڈیم ہا ئی اسکول 93فیصد ،آشٹاء ہائی اسکول 93فیصد،کو ٹھہ ہائی اسکول تلگو میڈیم93 فیصدرہا۔ مدہول منڈل میں تلگومیڈیم کے بالمقابل اردو میڈیم کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔اردو میڈیم ہائی اسکول باسر میں طلباء کے بالمقابل سبقت حاصل کی ۔نتائج پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے اولیائے طلبہ نے صحافیوں سے کہا اردو میڈیم ہائی اسکول میں مضمون واری اساتذہ ہونے کے باوجود آج ہمیں اپنی اولاد کی ناکامی کے نتائج دیکھنے پڑے جس پر اولیا طلباء نے اساتذہ پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سائنس اور ریاضی و انگریزی میں زیادہ طلباء و طالبات ناکام ہوئے۔