عادل آباد 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد میں تلگودیشم پارٹی کے کمزور سیاسی موقف کو تصور کرتے ہوئے تلگودیشم کے سربراہ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے رکن لوک سبھا مسٹر راتھوڑ رمیش کے ایماء پر ضلع کو دو حصوں میں منقسم کرتے ہوئے ضلع عادل آباد میں پہلی مرتبہ دو صدور کا انتخاب عمل میں لایا۔ سابق صدر ضلع پرجا پریشد مسٹر لولم شیام سندر کو عادل آباد، بوتھ، خانہ پور، مدھول اور نرمل حلقہ اسمبلی جات کا صدر نامزد جہاں ایک طرف کیا گیا وہیں دوسری طرف ضلع کے مشرقی حصہ میں شمار کئے جانے والے پانچ حلقہ اسمبلی جات جن میں منچریال، جینور، سرپور T، بلم پلی اور آصف آباد صدر کی ذمہ داری مسٹر اے ناگیشور راو پر عائد کی گئی۔ مسٹر جی ناگیش جو گذشتہ دو سال سے تلگودیشم پارٹی ضلع صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھہ وہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے وابستہ ہوکر حالیہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میںٹی آر ایس امیدوار کے طور پر حصہ لینے کے قوی امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں جس کے پیش نظر موصوف تلگودیشم پارٹی کی صدارت اور بوتھ حلقہ اسمبلی پارٹی رکنیت سے اپنا استعفی پیش کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ ہوچکے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی کے تقریبا 31 سالہ دور میں یہ پہلا موقع ہے کہ ضلع کے دو حصوں میں منقسم کیا گیا۔ مسٹر لولم شیام سندر 2001-2004صدر نشین ضلع پرجا پریشد رہ چکے ہیں جن کا تعلق لوکیشورم منڈل کے Pipri موضع سے ہے موصوف نرمل پر اپنی قیامگاہ بنائے ہوئے ہیں۔ 1995 میں تلگودیشم پارٹی سے وابستہ ہوکر زائد از دو سال تلگودیشم پارٹی ریاستی ایس سی سیل جنرل سکریٹری خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ مسٹر اے ناگیشو راو آصف آباد حلقہ اسمبلی کے منڈل چکر کنٹا موضع کے متوطن ہیں جو 2005 تا 2002 کے دوران دو مرتبہ ریاستی جنگلات ترقیاتی بورڈ چیر مین کے عہدہ پر رہنے کے علاوہ 2000,2004 میں دو مرتبہ ضلع تلگودیشم پارٹی صدر کے طور پر خدمات انجام دکے چکے ہیں۔