مخلوعہ335 نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب، پوسٹرس کی اجرائی
گمبھی راؤ پیٹ۔/28 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سرسلہ کے دو اقلیتی اقامتی مدارس تنگالہ پلی میں واقع گرلز اور ویملواڑہ میں واقع بوائز اسکولس میں جملہ 335 خالی نشستوں کو پُر کرنے کیلئے ضلع حکام کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا۔ ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی، ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر سرور میاں نے اپنے صحافتی بیان میں اس کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ سرسلہ کے تنگالہ پلی گرلزاسکول میں پانچویں جماعت میں 80، چھٹی جماعت میں 33، ساتویں جماعت میں 16 اور آٹھویں جماعت میں 24 اس طرح جملہ 153نشستیں خالی ہیں۔ جبکہ ویملواڑہ بوائز میں پانچویں جماعت میں 80، چھٹویں جماعت میں 31 ساتویں جماعت میں 24 اور آٹھویں جماعت 42 اس طرح یہاں بھی جملہ 182 خالی نشستیں موجود ہیں۔ جس کے لئے علاقہ کے طلبہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی درخواستیں بذریعہ آن لائن http://tmreistelangana.gov.in ، 27فروری تا 30 مارچ روانہ کرسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بیاک لاگ نشستوں پر صرف اقلیتی طلبہ کو ہی داخلہ دلوایا جائے گا۔ اقلیتی بہبود آفیسر سرسلہ نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ اس مدرسہ میں داخلہ لے کر بہتر تعلیم پاسکتے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو اس طرح کی سہولیات سے استفادہ کا مشورہ دیا۔