تانڈور /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ آبپاشی کے
S.E شری وینکٹیشم نے بتایا کہ ضلع رنگاریڈی میں حکومت نے جملہ 565 تالابوں کی تعمیر و مرمت کا بیڑہ اٹھایا ۔اس کیلئے درکار فنڈس جاری کردئے ہیں ۔ البتہ وقارآباد کے قریب موضع کوم پلی کے تالاب کی مرمت کیلئے محکمہ پولیس رضاکارانہ طور پر 6 لاکھ روپئے حرچ کرے گا مسٹر سرینواس بی پی ضلع رنگاریڈی نے یہ بات بتائی ۔ گذشتہ ہفتہ انہوں نے کوم پلی کے تالاب میں اپنے ماتحت ملازمین پولیس کے ہمراہ مرمتی کام انجام دئے JCB مشن خود چلائی اور تالاب کی زمین کو ہموار کیا ۔ محترمہ ASP چندناوتی IPS نے مٹی بھر کر ٹوکرے ٹریکٹر میں ڈالے ۔ مسٹر سرینواس SP ضلع نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر نے پولیس ملازمین کو بھی ترقیاتی کاموں میں ہاتھ بٹانے کی صلاح دی تھی ۔ تلنگانہ ریاست میں حکومت نے ریاست کے 10 اضلاع میں 46 ہزار سے زائد تالابوں کو ان کی اصلی حالت میں واپس لانے کا بیڑہ اٹھا پائے ۔