تانڈور۔/28جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی تانڈور کے منڈل یالال و تانڈور، بشیر آباد، پدامول سوائن فلو سے پاک علاقہ قرار دیاگیا۔اس کی اطلاع ضلع مستقر ہاسپٹل تانڈور سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وینکٹ رمنیا نے دی تاہم کل گاندھی ہاسپٹل میں شریک حلقہ اسمبلی وقارآباد کے منڈل نیٹارم کا ایک مریض اس مرض سے فوت ہوگیا۔ اس طرح ضلع رنگاریڈی میں فوت ہونے والوں کی تعداد 5ہوگئی۔ریاست تلنگانہ میں اب تک جملہ 23 مریض اس مرض سے فوت ہوگئے۔ ڈاکٹر وینکٹ رمنیا نے عوام کو اپنے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی اور ذرا بھی بخار ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔