ضلع بیدر میں قلت آب دور کرنے کے اقدامات

بیدر 28اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیدر ضلع میں پینے کے پانی مسلہ کو حل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے 15 کروڑ 75لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں یہ بات وزیر دیہی ترقیات اور پنچایت راج مسٹر ایچ کے پاٹل نے بیدر ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں منعقدہ خشک سالی علاقون کا جائزہ اور خشک سالی کاموں کے بارے کابینی سب کمیٹی کی جانب سے اجلاس میں جائزہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ضروری دیہی علاقوں ، شہری علاقوں میں 38 ٹینکرس سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے اور شدید قلت والے علاقوں میں ٹینکرس سے ہی پانی سپلائی کرنے کی ہدایت متعلقہ عہدیداروں کو دی ۔ مویشوں کے لئے چارہ فراہم کرنے کے مقصد سے تمام تعلقہ جات میں گئو شالے قائم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس کے لئے ضروری رقومات جاری کئے گئے ہیں ریاست میں خشک سالی حالات سنکین بن کئے گئے ہیں پانی، چارہ ، روزگار کے لئے عوام نقل وطن کر رہے ہیں شدید کی دھوپ اور گرمی کے سبب سطح آب زیر زمین چلا گیا ہے ۔ ضلع کی عوامی عوامی نمائندوں اور عہدیداروں سے معلومات حاصل کر کے پینے کے پانی سپلائی کرنے ہر ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ بیدر تعلقہ کے لئے 2.59کروڑ ، تعلقہ اوراد 2.93،تعلقہ بسواکلیان 3.47، بھالکی تعلقہ 3.42، ہمناآباد تعلقہ 3.34کروڈ روپئے مختلف اسکیمات کے توسط سے پینے کے پانی کے لئے جاری کئے گئے ہیں ان میں بعض کام مکمل ہوئے ہیں اور بعض کام زیر تکمیل ہیں ۔ عوام کو پانی کا مسلہ درپیش ہوگا اس کے لئے ضلع اور تعلقہ مراکز پر امدادی مراکز قائم کر کے 8گھنٹوں میں پانی سپلائی کرنے کے لئے سی ای اُو ضلع پنچایت آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے ۔ ضروری ہو تو خانگی بورویلس حاصل کر کے پینے کے پانی سپلائی کریں ۔ ضلع تعلقہ سطح مراکز پر فوراـکنٹول روم قائم کرنے کی ہدیات دی اور اانت والے دنوں میں در پیش مسائل اور حالات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر بیدر ضلع انچارج وزیر شریمتی اُوما شری ،وزیر اقلیتی بہبود ، اوقاف ، بلدی نظم و نسق ڈاکٹر قمراسلام ،منیش مگدل، ارکان اسمبلی اور اور عہدیداران موجود تھے ۔