ضعیف شخض کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ گھٹکیسر میں ایک ضعیف شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 63سالہ پاپیا جو پیشہ سے دودھ فروش تھا۔ وینکٹا ٹاون شپ میں رہتا تھا۔ وہ ہر روز دودھ کیلئے اپنی دکان میں سویا کرتا تھا اور رات دیر گئے دودھ کی گاڑیوں سے دودھ حاصل کرتا تھا۔ کل رات ایک دودھ کی لاری والے نے دیکھا کہ پاپیا دکان میں موجود نہیں ہے تو اس نے اس کے بیٹے کو فون کیا اور جب بیٹا آیا اور اس نے تلاش کیا تو اس کے باپ کی نعش ایک سیندھی کے کمپاؤنڈ کے قریب دستیاب ہوئی جو دکان کے قریب واقع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پاپیا پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔