ضعیفوں کے نگہداشت کی ذمہ داری نئی نسل پر ہے

نظام آباد میں سینئیر سٹیزن کے اجلاس سے رکن اسمبلی ارکلہ نرساریڈی کاخطاب
نظا م آباد :15؍جون ( محمد جاوید علی) سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کی عمدہ و مثالی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کر تے ہوئے سابقہ ایم ایل سی و صدر ضلع تلگودیشم پارٹی مسٹر ارکلہ نرساریڈی نے کہا کہ سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کی مثال آندھرا و تلنگانہ دونو ں ریاستوں میں نظیر نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ارکلہ نرساریڈی سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی احمد پورہ نظام آباد کی 8ویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت صور سوسائٹی مسٹر ایم اے شکور نے کی۔ مسٹر ارکلہ نرساریڈی نے وزیر اعظم 15 نکاتی پروگرام کیلئے تشکیل دی گئی ضلع کمیٹی میں صدر سینئر سٹیزنس سوسائٹی مسٹر ایم اے شکور کو بحیثیت کمیٹی ممبر کے نامزدگی و انتخاب کی ستائش کی۔ مسٹرارکلہ نرسا ریڈی نے وظیفہ پیرانہ سالی کی مقررہ حد عمر 65 سال سے کم کر تے ہوئے 60 سال کرنے کا حکومت ے مطالبہ کیا اور شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب و مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں 51 ہزار روپئے رقمی امداد دینے پر کے سی آر حکومت ے اظہار تشکر بھی کیا۔ اور کہا کہ سماج میں ضعیف العمر حضرات کی دیکھ بھال و نگہداشت کی ذمہ داری نوجوان نسل پر عائد ہو تی ہے۔کیونکہ بزرگوں کے دیرینہ تجربات سے ہی دنیا کا نظام چل رہا ہے۔ صدر سوسائٹی مسٹر ایم اے شکور نے مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کے بائوجود بزرگوں کے جوش و حوصلوں میں کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی عوام کی بھلائی اور ضعیف افراد کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کیلئے کام کرتی چلی آرہی ہے ۔ صدر ایم اے شکور نے ریاست تلنگانہ میں طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے 55 ہزار سے کم رینک لانے والے طالب علم کو فیس و اسکالر شپ کی ادائیگی کے حکومت کی کوششووں کی مذمت کی اور کہا کہ پچھلی حکومت میں مفت تعلیم کی سہولت حاصل تھی موجودہ دور حکومت میں تعلیمی سہولتوں کوختم کرنے کی مذمودم کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب لڑکیوں کی شادیوں میں سرکاری امداد میں 15 ہزار سے اضافہ کر نے کی سوسائٹی کی کوششوں پر ہی حکومت نے 51ہزار روپئے کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح وظیفہ پیرانہ سالی کی حد عمر کم کر تے ہوئے 60سال کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ قبل ازیں مسٹر وینکلو ضلع صدرآئی این ٹی یو سی ، سمیر احمد صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی ، نرسیا رکن سو سائٹی نے بھی مخاطب کیا۔سکریٹری سوسائٹی خواجہ معین الدین نے سوسائٹی کی کارکردگی پر سالانہ پر مبنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کئی ایک فلاحی اقدامات کر تے ہوئے مستحقین کو مستفید کررہی ہے۔ دفتر سوسائٹی پر آدھار کارڈ سنٹر کا قیام عمل میں لاکر 22 ہزار افراد کے آدھار کارڈز بنوائے ہیں۔ضرورت مندوں کیلئے مفت میڈیکل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لاکر مفت دوائیں بھی تقسیم کروائے گئے۔ انہوںنے بتایا کہ ہر سال مختلف شعبوں میں عمدہ و بہترین خدمات انجام دینے والے شاعروں، ادیبوں، صحافیوں ،طلباء کو تہنیت پیش کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ عازمین حج کی رہنمائی و درخواست فارم کی خانہ پوری بھی کر تے ہوئے تعاون کیا جاتا ہے۔ اس تقریب میں صدر سوسائٹی ایم اے شکور کو انہیں وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کمیٹی میں شمولیت پر گلپوشی کر تے ہوئے مبارکبادیاں پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں سوسائٹی کے نائب صدر منظور احمد بشیر احمد، محمد غوث، محمد فیاض الدین، صلاح الدین، سٹی صدر شیخ احمد بھی موجود تھے۔