ضامن روزگار کے کاموں کا معائنہ

یلاریڈی 21 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل یلاریڈی میں مختلف مواضعات پر انجام دیئے گئے ضامن روزگار اسکیم کے کاموں کا جوائنٹ کمشنر مسٹر سیدلو ضلع ڈیاما عہدیدار مسٹر رام پال نے معائنہ کیا ۔ مواضعات میں منعقدہ ننکی کے کاموں کا معائنہ کر کے انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ ماسٹر بک میں مزدوروں کی حاضری درج کرنے کے طریقہ پر تعجب کا اظہار کیا ۔ فون کے ذریعہ حاضری رہنے کا طریقہ کا معائنہ کیا ۔ یہاں سے انہوں نے متمال میں انجام دیئے جارہے ساگوان کے پلانٹیشن کا معائنہ کیا ۔ مختلف مشورے دیئے اس موقع پر ای جی ایس‘ ای سی مسٹر سائیلو ‘ ٹکنیکل اسسٹنٹ مسٹر چند ‘فیلڈر اسسٹنٹ مسٹر حسین موجود تھے۔