ضامن روزگار اسکیم کے کام فراہم نہ کرنے پر خدمات سے معطلی کا انتباہ

یلاریڈی ۔24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے ہفتہ سے مواضعات میں ضامن روزگار اسکیم کے کام آغاز نہ کئے گئے تو فیلڈ اسسٹنٹ کو خدمات سے معطل کرنے منڈل ناگی ریڈی پیٹ MPDO مسٹر رمیش نائیڈو نے انتباہ دیا ۔ انہوں نے منڈل پریشد آفس پر مختلف مواضعات کے فیلڈ اسسٹنٹ کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ منڈل میں 15 گرام پنچایتوں میں 2644 مزدور ہی اب تک روزگار اسکیم کے کام کررہے ہیں ۔ منڈل کے جلا ل پور ، بلارم ، ماسن پلی ، آتماکور مواضعات میں ضامن روزگار اسکیم کے کام انجام نہیں دیئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ آنے والے دوشنبہ سے اگر مواضعات میں اسکیم کے کام فراہم نہ کئے گئے تو متعلقہ فیلڈ اسسٹنٹ کو خدمات سے برخواست کردینے کا انتباہ دیا ۔ مواضعات میں گشت کرتے ہوئے مزدوروں کو ضامن روزگار کے کام دلانے کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر شریمتی روشماں ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا ، نائب صدر منڈل پریشد مسٹر مدھوکر ، اے پی او سکوبائی موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی میں بھی اسکیم ضامن روزگار کے کام انجام دینے MPDO شریمتی لکشمی نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل پریشد آفس پر فیلڈ اسسٹنٹوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوری کام کی فہرست بناکر رپورٹ بھیجنے کو کہا ۔ MPDO نے اجازت سے ہی کام کا آغاز کرنے کا مشورہ دیا ۔ ناقص کام کرنے پر کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اب تک کے عدم ادا بلوں کی ادائیگی کرنے کو کہا ۔ ہریتا ہارم پروگرام صحیح ڈھنگ سے کرنے کو کہا ۔ اس اجلاس میں حاضر نہ ہونے والے ذمہ داران کو نوٹس کرنے کی بات کہیں ۔ اس موقع پر ای سی رادھیکا ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور فیلڈ اسسٹنٹ موجود تھے ۔