گلبرگہ۔ 22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی رائچور مسٹر سید یسین اور قائد اپوزیشن ڈاکٹر ملکارجن کھرگے نے دہلی میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے رائچور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے قیام کیلئے نمائندگی کی ۔ اس موقع پر مسٹر سید یسین نے 2012ء میں گلبرگہ میں منعقدہ ریاستی وزارتی کابینہ کے اجلاس میں رائچور میں آئی آئی ٹی کے قیام سے متعلق فیصلہ کی نقول بھی پیش کی ۔ انہوں نے اس معاملہ میں کرناٹک اسمبلی میں جو مباحثہ ہوا اس کی نقولات بھی پیش کی۔