ضامن روزگار اسکیم میں سرعت پیدا کرنے کا مشورہ

یلاریڈی۔15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں انجام دیئے جارہے ضامن روزگار اسکیم کے کاموں میں تیزی لانے
APO – EGsمسٹر راج شیکھر نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے منڈل پریشد آفس پر متعلقہ فیلڈ اسسٹنٹ کے اجلاس میں مزید کہا کہ ضامن روزگار اسکیم سے متعلقہ کاموں کی معلومات موبائیل میں محفوظ کریں ۔ مزدور صبح 7.30 بجے حاضر ہوکر 11.30 بجے تک کام کریں ۔ اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کی غیر حاضری درج کرنے کا مشورہ دیا ۔ پودوں کی شجرکاری کرنے والے کسانوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے مختلف مواضعات کے نرسریوں کو فیلڈ اسسٹنٹ ‘ ٹکنیکل اسسٹنٹ کو جب تک تب تنقیح کرنے کو کہا ۔ چند مواضعات میں فیلڈ اسسٹنٹ صحیح ڈھنگ سے کام نہیں کررہے ہیں ‘ انہیں اپنا رویہ بدلنے کا مشورہ دیا ‘ ورنہ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر EC رادھیکا ‘ ٹکنیکل اسسٹنٹ میں سوامی ‘ آنند ‘ سنتوش اور دوسرے موجود تھے ۔