یلاریڈی۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی میں ضامن روزگار اسکیم مزدوروں کی تعداد بڑھانے اسکیم اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر ہنمنت راؤ نے مشورہ دیا۔ انہوں نے مقامی EGS آفس کی تنقیح کی منڈل کے 23 گرام پنچایتوں میں 107 گروپ کیلئے آنے کو یقینی بنانے کیلئے شعور بیدار کرنا ہوگا۔ آنے والے دوشنبہ سے 3 ہزار مزدور کام پر آنے کے اقدامات کرنے کو کہا اور بتایا کہ جب نرسریوں کا معائنہ کرتے ہوئے پودوں کی افزائش کرنے کا مشورہ دیا۔ مارچ میں 25%، اپریل اور مئی میں 30% اور جون میں 20% زائد اجرت مزدوروں میں تقسیم کی جائے گی۔ تاڑوائی میں فی الوقت ایک لاکھ 3 ہزار پودے افزائش کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر APO راج شیکھر، EC رادھیکا ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور فیلڈ اسسٹنٹ عملہ موجود تھا۔