صنعت کے قیام سے روزگارکی فراہمی میں آسانی

سدی پیٹ میں ملیشیا ڈی ایکسن کمپنی کے قیام کیلئے تمام تر سہولت فراہمی کا تیقن : ہریش راؤ

سدی پیٹ۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ میں ملیشیا ڈی ایکسن صنعت کے قیام میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے عہدیداروں کو سابق ریاستی وزیر ہریش راؤ نے ہدایت دی۔ سدی پیٹ میں جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ملیشیا ڈی ایکسن کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد صوفی اور نمائندے سلیمان جعفر موجود تھے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ صنعت کے قیام سے سدی پیٹ کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا اور علاقہ کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد صوفی کو تیقن دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی رکاوٹیں حائل ہوں گی، ان کے علم میں لانے پر یکسوئی کریں گے۔ کمیٹی کے قیام میں برقی، پانی، سڑکیں دیگر جو ضروری مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ڈی ایکسن کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد صوفی نے کہا کہ ہریش راؤ جیسے قائد ہوں تو علاقہ کی ترقی میں آسانی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد سدی پیٹ میں ڈی ایکس کمپنی کے کاموں کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر ٹی ایس آئی آئی سی ضلع کے مینیجر شیوا پرساد، بی ڈی ایس ایف، ممبر شنکر، جوائنٹ کلکٹر پدماکر، ڈی آر او چندرا شیکھر، اربن تحصیلدار وجئے اور دیگر موجود تھے۔ بعدازاں ہریشد راؤ نے سدی پیٹ راجیو شاہراہ ناگولہ بنڈلہ مقام پر تعمیر کردہ ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور ماہ مئی کے اواخر تک تعمیر مکمل کرنے ایجنسی کے ذمہ داران سے کہا۔ اس موقع پر ایل وی پرساد ہاسپٹل کے چیرمین ڈاکٹر جی سنجیو راؤ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راجہ شیکھر کے ساتھ تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کنٹراکٹر کو تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کرنے کیلئے رکن اسمبلی ہریش راؤ سدی پیٹ ناگول بنڈہ پر تعمیر اربن پارک کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور اس پارک میں کچھ دیر کیلئے سیر و تفریح کے ساتھ وقت گذارا۔ ان کے ہمراہ سدی پیٹ بلدیہ صدرنشین ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سریدھر ، ٹورازم کے عہدیدار موجود تھے۔