صنعت نگر میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی

حیدرآباد 21 جنوری : ( سیاست نیوز ) : صنعت نگر علاقہ میں ایک کمسن لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 سالہ کمسن لڑکی کے ساتھ مقامی شخص نے دست درازی اور مبینہ عصمت ریزی کی ۔ لڑکی کے والدین نے جو مزدور پیشہ ہیں اپنی کمسن لڑکی کو مقامی ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا ۔ صنعت نگر پولیس نے لڑکی کی والدہ زیبن بیگم کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کمسن 5 سالہ لڑکی کو طبی جانچ اور علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا اور مہیش نامی شخص کے خلاف شکایت درج کرلی ہے ۔ زیبن بیگم مقام خانگی
اسکول میں جاروب کش بتائی گئی ہے جو ہماوتی نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون آج کام پر گئی تھی اور مکان میں شوہر چاند پاشاہ کے علاوہ اس کے بچے تھے ۔ اس خاتون کا شوہر بیوی کے کام پر جانے کے بعد بچوں کو مکان میں چھوڑ کر تدفین میں گیا تھا ۔ خاتون جب اپنے مکان واپس پہونچی تو اس کی بڑی لڑکی رو رہی تھی اور اپنی لڑکی روتا دیکھ کر پریشان خاتون نے وجہ دریافت کی اور لڑکی نے بتایا کہ مہیش نے اسے مارا ہے اور لڑکی کے لباس پر خون کے نشانات تھے ۔ خاتون نے شوہر کو فوری اطلاع دی اور لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کیا پولیس صنعت نگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔